فیصل آباد(یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک بھر کے تمام مکاتب فکرکی طرف سے شدید الفاظ میں مذمت کاسلسلہ جاری ہے،لاثانی میڈیا ونگ کے مرکزی کوارڈینیٹر محمد کاشف راجپوت کیساتھ ون ٹو ون ملاقات کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد امجد (صدرآل پاکستان مسلم لیگ )نے کہاکہ جس ہستی کے لاکھوں تن من دھن قربان کرنیوالے مریدین ہوں،ان پرحملہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے،آپ بہت معروف دینی وروحانی شخصیت ہیں جن کے ایک اشارے پر ہزاروں لاکھوں مریدین اپناسب کچھ قربان کرنے پر تیار ہوجاتے ہیں،اس قاتلانہ حملے کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں ۔اس واقعے میں زخمی ہونیوالے دیگر مریدین اورعقیدت مندان کیساتھ ہماری دلی ہمدردیاں ان کیساتھ ہیں۔صدیقی لاثانی سرکار اللہ تعالیٰ کے بہت بڑے ولی ہیں۔حکومت فی الفور ایساناپاک منصوبہ بنانے والے عناصر،سہولت کاراورعوامل کے ساتھ سخت ایکشن لے کرانہیں قرارواقعی سزادے۔اللہ تعالیٰ اپنے ولیوں کاخود نگہبان ہوتاہے۔صدیقی لاثانی سرکار پر قاتلانہ حملہ انتہاپسندی اوردہشت گردی کی انتہاہے۔ایساناپاک منصوبہ بنانیوالے پاکستان میں مختلف تنظیموں اورطبقات کے درمیان محاذ آرائی کے ذریعے بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔صدیقی لاثانی سرکارکیساتھ جنرل پرویز مشرف کاخاص اورقریبی تعلق رہاہے ۔اللہ تعالیٰ نے صدیقی لاثانی سرکار کی دعاؤں کے صدقے جنرل پرویز مشرف کو بہت سی مشکلات سے نکالا۔ہم صدیقی لاثانی سرکار اوران کے کارکنان کوکافی عرصہ سے جانتے ہیں،ان کی کاوشیں استحکام پاکستان کیلئے اپنی مثال آپ ہیں۔ سیاستدانوں نے ایسے منصوبے بنائے جس سے عوام کی زندگی ابترسے ابترہوتی گئی،جنرل مشرف جلدپاکستان آکرمہنگائی ،بیروزگاری اورظلم وستم کی چکی میں پسنے والی عوام کی خدمت کریں گے ۔انشاء اللہ