حمیرا ارشد نے شوہر سے خلع کے لیے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کر لیا

Published on May 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

لاہور(یواین پی) حمیرا ارشد شوہر کیساتھ جھگڑوں سے تنگ آگئیں، شوہر کے ساتھ اب مزید نہیں رہ سکتی، گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے خلع کے لیے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔گلوکارہ حمیرا ارشد نے سیشن کورٹ میں خلع کے مقدمے کی بحالی کی درخواست دائر کر دی، 9 جنوری 2018 کو حمیرا ارشد نے خلع کی درخواست واپس لی تھی۔ گلوکارہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بیٹے کے مستقبل کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر احمد بٹ سے صلح کی تھی، لیکن اختلافات ختم ہونے کے بجائے بڑھ گئے ہیں۔ گلوکارہ نے درخواست میں لکھا ہے کہ وہ آئے روز کے جھگڑے اور تشدد کے باعث احمد بٹ کے ساتھ مزید زندگی بسر نہیں کر سکتیں۔ حمیرا ارشد نے درخواست میں عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes