کترینہ کیف کے رنبیرکپور سے اختلافات؛ پریمی جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی

Published on January 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

\"ranbir-katrina\"
ممبئی ۔۔۔ ابھی چند روز قبل ہی کی باتیں تھیں کہ بالی ووڈ کی ہر تقریب میں کترینہ کیف اور رنبیر کپور ایک ساتھ نظر آتے تھے اور دونوں ستاروں کے بارے میں ہر خبر کو اہمیت دی جاتی تھی لیکن ایسا لگتا ہے کہ سلمان خان کے بعد کترینہ کے رنبیر سے بھی راستے جدا ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر اور کترینہ کیف سال نو کی چھٹیاں منانے ایک ساتھ امریکا گئے تھے جاں ان کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس کا اثر اب بھی برقرار ہے ، یہی وجہ ہے کہ چند روز قبل جو جوڑا ہر تقریب میں ایک ساتھ نظر آتا تھا اب وہ ایک دوسرے سے بات کرتے ہوئے بھی کترارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف اپنی زیر تکمیل فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں لیکن دونوں فلم کے سیٹ کے علاوہ آپس میں کوئی بات نہیں کرتے ۔واضح رہے کہ سلمان خان سے بریک اپ کے بعد کترینہ کیف کی رنبیر کپور سے دوستی کے کافی چرچے تھے، جونیئر کپور تو اس قدر آگے بڑھ گئے تھے کہ انھوں نے باربی ڈول کو شادی کی پیش کش تک کردی لیکن کترینہ کیف نے یہ کہہ کر اسے مسترد کردیا کہ وہ مزید 25 سال تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme