شیخ رشید احمد نے 25 مئی سے باقاعدہ انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا

Published on May 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے25مئی(بروز جمعہ)سے  این اے 60 اور قومی اسمبلی کے حلقہ 62 میں اپنی باقاعدہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے،دونوں حلقوں میں گھر گھر مہم کے دوران لال حویلی افطار ڈنر کے پمفلٹس تقسیم کروا دیئے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60اور62 میں 25مئی(بروز جمعہ)سے اپنی باقاعدہ انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، انتخابی مہم کی آغاز 25 مئی کو  لال حویلی میں گرینڈ افطار ڈنر سے کیا جائے گا، اس موقع پر شیخ رشید احمد اپنے انتخابی لائحہ عمل کا اعلان کریں بھی  کریں گے، شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں گھر گھر مہم کے دوران لال حویلی میں دیئے جانے والے  افطار ڈنر کے دعوت نامے اور پمفلٹ بھی تقسیم کروا دیئے ہیں اور  دونوں حلقوں کے ووٹروں اور بالخصوص سپورٹروں کو افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes