اسلام آباد(یواین پی)چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثارنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی،اس موقع پرجسٹس عظمت سعیداورجسٹس عمرعطابندیال بھی موجود تھے۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے چینی ہم منصب کو جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عدلیہ سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے اس سے متعلق کمرشل تنازعات کے حل کیلئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا مزید تھا کہ پاکستانی عدلیہ سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے اوراس کے متعلقہ محکموں کااجلاس بھی طلب کیاتھا جس میں سی پیک سے متعلق یکطرفہ حکم امتناع جاری نہ کرنےکی ہدایت کی گئی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سی پیک منصوبوں سے متعلق کمرشل تنازعات کے حل کیلئے پرعزم ہے۔اس موقع پر سربراہ چینی سپریم کورٹ کا کہنا تھاکہ ہم پاکستانی عدلیہ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں،پاک چین دوطرفہ تعاون تذ ویراتی شراکت داری میں تبدیل ہوچکاہے۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے چینی ہم منصب کو جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔