ایوان میں اکثریت ،لبنانی صدرنے سعد الحریری کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی

Published on May 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

بیروت (یواین پی)لبنانی صدر عون مشیل نے سابق وزیر اعظم سعد الحریر ی کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی، حیرت انگیز طور پر ان کی مخالف سمجھی جانیوالی جماعت حز ب اللہ نے بھی ان کی حمایت کردی۔عرب میڈیا کے مطابق سعد الحریر ی کی جماعت کو حالیہ انتخابات میں نمایاں کامیابی نہیں مل سکی تھی مگر پارلیمان میں موجود دیگر جماعتوں نے وزیر اعظم بننے کیلئے ان کی حمایت کا اعلان کیا جن میں حیرت انگیز طور پر ان کی حریف سمجھی جانیوالی عسکری جماعت حزب اللہ نے بھی ان کے حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ سعد الحریری کو 128کے ایوان میں سے 111ارکان کی حمایت حاصل ہے جس کے بعد لبنانی صدر عون مشیل نے ان کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی ہے اور اس طرح سعد الحریری آسانی سے لبنان کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes