پاکستانی گورنمنٹ سبیکا عزیز شہید کے لیے بڑے تمغے دینے کا اعلان کرے، اداکارہ فروا خان

Published on May 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

کراچی(یواین پی) یہ بات اب دنیا والوں کو مان لینی چاہیئے کے سبیکا عزیز شیخ ملالہ یوسف زئی سے بھی بڑی شخصیت تھی اور رہے گی ٹیکساس میں ہونیوالے واقعے نے امریکہ کی حفاظتی وعدوں کی قلعی کھول کر رکھ دی اور ایک کم عمر ذہنی معذورلڑکا دن دھاڑے اسکول میں اسلحہ لے کر اسکول میں جا کر اپنے ہی کلاس میٹس نہتے طالبعلموں کو چُن چُن کر مارا جن سے وہ نفرت کرتا تھا اورنولوگوں کے ساتھ مسلم سبیکا عزیزشیخ شہید ہو گئی اور اور شہید ہو کر وہ پاکستانیوں کے لیے ایک سوال ضرور چھوڑ گئی کہ یہاں سے بہتر تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان یہ سوچ کر نہ جائیں کہ وہ وہاں پروہ محفوظ ہیں، محفوظ صرف وہ اپنے ملک میں ہی ہیں اور یہ واقعہ ان کے لیے اب سبق آموز ضرور رہے گا یہ بات نجی تقریب کی افطار پارٹی میں اداکارہ فروا خان نے نمائندے سے کی اور انہوں نے کہا کہ وہ اس واقعے سے کافی اپ سیٹ ہیں کہ ایک جوان بچی کا قتل ہوا اور اسے نہ تو امریکی حکومت نے اور نہ ہی پاکستانی حکومت نے کسی بڑے اعزاز سے نوازا جبکہ ملالہ کو پاکستان کے ہی شہر میں یہاں کہ لوگوں نے مارنے کی کوشش کی اور اسے بیرون ملک نہ صرف لیجایا گیا بلکہ اسے وہاں نوبل پرائزبھی دے ڈالا یہ واقعی حیرت طلب بات ہے کہ سبیکا کے بیہمانہ قتل پر نوبل پرائزیافتہ ملالہ یوسف زئی کا کوئی بیان نہیں آیا مگر آج مجھے بڑی حیرت ہوئی کہ اُس نے اپنے چہرے پر رنگوں سے اٹی ایک تصویر ضرور سوشل میڈیا پر ڈالی اور کیپشن لکھا ’’ایک رنگین دن‘‘ کیا اسے سبیکا عزیز کے قتل کی خبر نہیں دی گئی یا اسے اپنے نوبل انعام کی فکر کی وجہ سے اس نے اپنے الفاظوں کو ادا کرنے سے پہلے ہی اپنا گلا گھونٹ لیا؟یہی نہیں بلکہ بڑی بڑی شخصیات کا متاثرہ اہل خانہ کے گھر پر آکرالیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور پریس کانفرنسوں میں ان کے اہل خانہ سے افسوس کرنا جان چھڑانے کے مترادف محسوس ہوا اور اب توان سب کی بیان بازی میں سیاست ہی نظر آتی ہے، میں آپ سب سے کہوں گی کہ آپ تحقیق کریں کہ سبیکا واحد مسلمان لڑکی تھی جو شہید ہوئی جو روزہ رکھ کر علم حاصل کر رہی تھی ذرا سوچیں کہ اس کے ماں باپ پر کیا بیتی ہوگی جس نے اپنا لخت جگر امریکہ میں امانت کے طور پر بھیجا اور واپسی پر امانت کفن میں لپٹی لعش ملی وہ بھی چار دن بعد ایک ایسے طیارے سے جو ملک ملک گھومتا آیا سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کیا امریکی حکومت سبیکا کی میت کے لیے طیارہ چارٹرڈ نہیں کر سکتا تھا جب کہ اسامہ بن لادن کے خاتمے کے لیے پتہ نہیں کتنے طیارے پاکستان بھیجے آخر میں انہوں نے پاکستان قوم سے اور ساتھ فنکاروں سے اپیل کی کہ بحیثیت پاکستانی اورشوبز اداکارہ ہونے کے ہم سب کے متحد ہونے کا یہ موقع ہے اور میں یہاں اسٹینڈ لینا چاہوں گی کہ پاکستانی گورنمنٹ سبیکا عزیز کے لیے بڑے تمغہ دینے کا اعلان کرے اور اس بات پر ہم سب میڈیا کے اداکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوا اور سبیکا کو اس کاسرکاری اعزاز دلانا ہوگا جو کہ اس کا حق ہے، انہوں نے مزید جذباتی انداز میں بتایا کہ ان دنوں میں بچوں اور بچیوں سے جبری مشقت پر مبنی بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجی جانے والی فلم ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں اور اس میں رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے ہمارے معاشرے کی وہ سچائی دکھانے کی کوشش کی ہے جس کے سامنے آنے پر لوگ اپنے گریبانوں میں ضرورجھانکنے پر مجبور ہو جائیں گے اس فلم میں میں نے بھکارن کا کردارپہلی بار ادا کیا اور سڑکوں پر یہ کس طرح سے جی رہے ہیں حقیقت میں مجھے پتہ چلا اور جان کر دکھ بھی ہوا اس کی شوٹنگ ان دنوں جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes