لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز ختم، پاکستان کو 166 رنز کی برتری حاصل

Published on May 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

لندن: (یواین پی) پاکستانی بیٹسمینوں کی عمدہ پرفارمنس، 4 کھلاڑیوں کی نصف سنچریاں, پاکستان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنا لیے۔انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ لارڈز کے تاریخی میدان میں دوسرے دن پاکستان نے اننگز کے اختتام پر 8 وکٹوں پر 350 رنز بنا لیے ہیں، محمد عامر اور محمد عباس کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور بین سٹروک نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے روز پاکستان نے ایک وکٹ پر پچاس رنز سے پہلی ادھوری اننگز کا آغاز کیا تو حارث سہیل انتالیس رنز بنا کر 87 کے مجموعی سکور پر مارک ووڈ کا نشانہ بنے۔ اظہر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرئیر کی اٹھائیسویں نصف سنچری اسکور کی،انہیں جیمز اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو کیا۔بابر اعظم 68 کے انفرادی سکور پر سٹوئرٹ براڈ کے ایک باؤنسر سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہو کر اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا جبکہ اسد شفیق نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی اور بین سٹوکس کی گیند پر دوسری سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان سرفراز صرف 9 رنز بنا سکے، شاداب خان نے شاندار بیٹگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز سکور کیے جبکہ فہیم اشرف نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔یاد رہے کہ انگلش کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 184 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔میزبان ٹیم کی جانب سے السٹرل کک 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ جونی بیرسٹو، بین اسٹوک اور جوس بٹلر بالترتیب 27، 38 اور 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور 6 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 جب کہ محمد عامر اور فہیم اشرف نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme