آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی متنازعہ کتاب پر پاک فوج کا تحفظات کا اظہار

Published on May 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) بھارتی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ ملکر کتاب لکھنے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کو جی ایچ کیو طلب کر لیا گیا ہے ، پاک فوج کی جانب سے اس کتاب پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے ، سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسد درانی نے ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس پر اسد درانی کو وضاحت کرنا ہوگی، کتاب میں بہت سے موضو عات حقائق کے برعکس بیان کئے گئے ہیں اور اس پراسد درانی کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے سابق ‘را’ چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر لکھی گئی کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر بات کی ہے۔کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی، اُن میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog