پیپلز پارٹی کا یکم جون سے انتخابات 2018 کے لیے ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ

Published on May 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے یکم جون سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس میں خورشید شاہ، فریال تالپور، رحمان ملک، شیریں رحمان، نوید قمر، فرحت اللہ بابر، نثار کھّوڑو اور مراد علی شاہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں نگراں وزیراعظم اور سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور کیا گیا، اجلاس میں آئندہ الیکشن کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے ٹکٹس جاری کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو اور فیصلہ کیا گیا۔ ٹکٹس یکم جون سے جاری کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy