موجودہ حکومت نے پاکستان کو خوشحالی کی سمت گامزن کیا، گورنرسندھ محمد ز بیر

Published on May 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

کراچی (یوا ین پی)گورنرسندھ محمد ز بیر نے کہا ہے کہ 25 جولائی 2018 ء کے روز عام انتخابات میں عوام ایک بار ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنے پسندیدہ رہنماؤں کو منتخب کرینگے اس ضمن میں عوام کو کارکردگی کی بنیاد پر انتخاب کرنا چاہئے تاکہ پاکستان مزید ترقی وخوشحالی کی منازل طے کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ء4 کے حالات کی بہتری ، معاشی استحکام ، توانائی بحران کے خاتمہ اور سماجی شعبہ کی ترقی میں موجودہ حکومت نے عوام کی خواہشات کے مطابق بھرپور اقدامات یقینی بنائے ،آج پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوچکی ہے ، تونائی بحران کے خاتمہ ،معاشی استحکام اور سماجی شعبہ کی ترقی سے عوام کو روزگار ، صحت ، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات حاصل ہو رہی ہیں ،آج سیاسی ناقدین بھی اعتراف کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو خوشحالی و ترقی کی سمت گامزن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں مختلف جماعتوں کی حکومتیں قائم ہیں جن کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنما خواجہ شعیب کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن میں دعوت افطار میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ امن و امان کا قیام ، توانائی بحران کا خاتمہ ، معاشی استحکام اور سماجی شعبہ کی ترقی موجودہ حکومت کے اہم کارنامے ہیں ، پانچ برس میں انتھک محنت ،لگن اور قومی سوچ سے موجودہ حکومت نے پاکستان کو انتہائی مشکل حالات سے نکال کر خوشحالی کے سفر پر گامزن کردیا ہے، عرو س البلاد کراچی کو ایک بار ماضی کی طرح کا شہر بنادیا جہاں رات گئے تک سیاسی ، سماجی ، معاشی ، معاشرتی اور کھیلوں کو سرگرمیاں جاری رہتی ہیں ، اب شہر کے مکین خود کو زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت تسلسل سے جاری ہے موجودہ حکومت 31 مئی تک اپنی مدت مکمل کرنے جارہی ہے ،ملک بھر میں ساز گار ماحول میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ 2013 ء میں حالت کی سنگینی کے پیش نظر سیاسی ، سماجی ، معاشی ، معاشرتی اور دیگر سرگرمیاں ماند پڑچکی تھی لیکن آج صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے ، ساز گار ماحول میں عام انتخابات کا انعقاد موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy