وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان آج پھر ملاقات ہوگی

Published on May 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

اسلام آباد( یواین پی )نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے ایک اور کوشش، حکومت اور اپوزیشن میں دوبارہ رابطہ ہونگے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکے درمیان آج ایک اور ملاقات ہوگی۔وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ کے درمیان نگران وزیر اعظم کےنام پراتفاق کاامکان ہے شاہدخاقان عباسی اورخورشیدشاہ کی آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک اوربیٹھک لگے گی۔ملاقات کیلئےخورشید شاہ کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکےدرمیان ملاقاتوں کے کئی دورہوچکے ہیں لیکن تاحال کسی ایک نام پراتفاق نہیں ہوسکا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes