عدالت نے میرا کو عتیق الرحمن کی بیوی قرار دے دیا

Published on May 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

لاہور (یواین پی) لالی ووڈ اداکارہ میرا کا دعویٰ خارج ، عدالت نے میرا کو عتیق الرحمٰن کی بیوی قرار دے دیا۔ اداکارہ میرا کے ساتھ شادی کا دعویٰ آج سے 9 سال قبل عتیق الرحمٰن نامی شخص نے دائر کیا تھا ۔اس حوالے سے یہ بات قابل ذکر ہے کہ عتیق الرحمٰن کی جانب سے شادی کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد میرا نے ہر بار شادی سے انکار کیا اور عتیق الرحمٰن کو جھوٹا شخص قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمٰن ایک جھوٹا شخص ہے جو ان کے پاس ایک ڈرامہ سیریل کا پراجیکٹ لے کر آیا تھا اور شادی کی یہ تصویریں بھی اسی پراجیکٹس میں سے ہی لی گئی ہیں اور ان کی شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔عتیق الرحمٰن میڈیا پر آنے کے بعد پہلے روز سے ثابت قدم رہے اور بار بار میرا کو اپنی بیوی قرار دیتے رہے جبکہ میرا مسلسل شادی کے دعوے سے انکار کرتی رہیں۔ میرا کی شادی کی تصاویر سامنے آںے پر میڈیا میں شور مچ گیا لیکن میرا نے پرسکون انداز میں ان تصاویر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ۔میرا نے عتیق الرحمٰن والے معاملے سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے کیپٹن نوید سے منگنی کر لی جن کے ساتھ ان کی مبینہ قابل اعتراض ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جسے میرا نے جھٹلا دیا۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog