صوبہ خیبرپختونخوا اور سندھ کی اسمبلی تحلیل،نگرا ن سیٹ اپ کا اعلان نہ ہوسکا

Published on May 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزارت قانون نے صوبہ خیبرپختونخوا اورسندھ اسمبلیوں کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،تاہم دونوں صوبوں میں ابھی تک نگران سیٹ اپ کا اعلان نہیں ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے دو صوبوں خیبر پختونخوا اور سندھ میں اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد تحلیل ہوگئی لیکن نگران سیٹ اپ کا اعلان نہیں کیا جاسکا۔خیبرپختونخوا میں وزیر اعلی پرویز خٹک اور اپوزیشن ارکان میں تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں کسی حتمی نام کااعلان کیا جاسکا۔دوسری جانب وزیر اعلی سندھ او ر اپوزیشن ارکان بھی صوبے کے لئے نگران سیٹ اپ دینے میں ناکام رہے ۔ملکی آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد موجودہ وزرااعلی اگلے آٹھ دنوں کے لئے اپنے عہدوں پر قائم کرسکتے ہیں اس دورانان کواگلے تین دنوں میں نئے سیٹ اپ کا اعلا ن کرنا ہوگا اگر ایسا نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپر د ہوگا جس کے پاس فیصلہ کرنے کے لئے دو دن ہوں گے ،اگر فیصلہ وہاں بھی نہیں ہوا نہیں ہو گا تو یہ کام پھر الیکشن کمیشن کرے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog