بورےوالا(ڈاکٹر عبدالمجید)بورےوالا کے نواحی گاوں 443 ای بی بنگلہ نہر آفس سے لیکر 433 ای بی کے گردونواح میں بنے پولٹری فارم مالکان نے مبینہ طور پر پراسرار بیماری سے مرنے والی مر غیوں کو تھیلوں میں بھر کر راجباہ پھینک دیا ،مردہ مرغیوں کی بدبو اور تعفن سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں اور وہاں سے گزرنے والوں کا سانس لینا دوبھر ہوگیا ہے، جبکہ راجباہ کا پانی آلودہ ہونے سے لوگوں کو اپنے مال مویشیوں کو پانی پلانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ بدبو اور تعفن سے وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ ہےاہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ راجباہ کی فوری طور پر صفائی کروائی جائے اور نہر میں مردہ مرغیاں پھینکنے والے پولٹری مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے۔