مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت

Published on May 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی)وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ بلاک ہوتے ہی پرویز مشرف کا پاسپورٹ بھی بلاک ہوجائے گا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے خط خصوصی عدالت کی ہدایت پر لکھا ہے۔دوسری جانب نادرا حکام کا کہنا ہے کہ خط لکھنے کی اطلاع ملی ہے ابھی تک خط موصول نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog