سرمایہ داری نظام کو توڑ کر عدل قائم کیا جاسکتا ہے مولانا محمد عارف اکمل

Published on January 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

\"1444\"
ہارون آباد(یواین پی)سرمایہ داری نظام کو توڑ کر عدل قائم کیا جاسکتا ہے سیرت نبوی کے حوالے سے ماہ ربیع الاول ہمیں یہی سبق دیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا محمد عارف اکمل نے سیرت نبوی کے حوالے سے ریلوے مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے \” ماہ ربیع الاول ہمیں کیا سبق دیتا ہے \”کہ عنوان کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام رسولوں کی بعثت کا مقصد نظام ظلم کا خاتمہ اور نظام عدل کا قیام تھا آخری پیغمبر نبی اکرم ﷺ نے بھی پہلے قومی سطح پر ابو جہل کے قائم کیے ہوئے نظام ظلم کو توڑ کر جماعت صحابہ کے ذریعے نظام عدل قائم کیا پھر قیصرو قصری کے نظاموں کو توڑنے کے لیے ابتدافرمائی جس کی تکمیل دور صحابہ میں ہوئی اور یوں دنیا کی قوموں کو آزادی دلا کر اپنی بعثت کے مقصد \”غلبہ دین \”کو پورا فرمایاآج ہماری بھی یہی ذمہ داری بنتی ہے کہ سرمایہ دارانہ نطام کے بت کو پاش پاش کر کے قوموں کو آزادی دلائیں اور مظلوم انسانیت کو ظلم سے نکالنے کی اجتماعی حکمت عملی اسوہ نبوی کے مطابق اپنائیں مدارس کے طلبا ء ہوں یا جد تعلیم یافتہ نوجوان صحابہ کرام کے طریقہ پر شعوری تربیت حاصل کر کے جماعت کے ذریعے انقلاب کی راہ ہموار کریں خانقاہ رائے پوری کا یہی مشن ہے اللہ تعالی ہم سب کو غلبہ دین کے لیے قبول فرمائیں کیونکہ ہمارا مشن اسلامی طرز حیات کی عملی ترویج ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes