شہبازشریف کوبچپنےاورسنجیدہ عمل میں فرق کااحساس نہیں،چوہدری نثار

Published on June 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)چوہدری نثار نےشہبازشریف کےبیان پرردعمل کااظہار کردیا۔شہبازشریف کے چوہدری نثار سے متعلق بیان پرردعمل آگیاہے۔ شہبازشریف نے کہاتھاکہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے،انھیں بار بار روٹھنےپر منانا پڑتاہے۔ چوہدری نثار کی جانب سے اس بیان پر کہاگیا ہےکہ شہبازشریف کوبچپنےاورسنجیدہ عمل میں فرق کااحساس نہیں ہے۔چوہدری نثار نےکہاکہ بچپناوہ عمل ہےجوان کی پارٹی قیادت روارکھےہوئےہے ۔ بطورپارٹی صدروہ اس صورتحال کیلئےکچھ نہیں کررہے۔چوہدری نثار نےمزیدکہاکہ شہبازشریف پرانی باتوں کوچھوڑکرموجودہ گھمبیر مسائل پرتوجہ دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme