لاہور (یو این پی)سابق حکومت نے جاتےجاتے عوام کو ایک ہفتے کاریلیف دے دیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سات جون تک نہ بڑھانے کااعلان کردیا۔اوگرا نے گزشتہ روز قیمتوں میں ساڑھے بارہ روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاملہ آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا ہے۔وزیر خزانہ نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ چونکہ حکومت کا آخری روز ہے اس لئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نگران حکومت سات جون تک پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے فیصلہ کر سکتی ہے۔