اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے پروٹوکول کی اضافی گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ سمیت دیگر وزرا سے بھی لگڑری گاڑیاں بھی واپس لے لی گئیں ہیں۔سپریم کورٹ نے کابینہ تحلیل ہوتے ہی شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ سمیت دیگر اراکین پنجاب اسمبلی سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا تھا،اس کے علاوہ وفاقی وزرا سے بھی اضافی سکیورٹی اور لگژری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دیا گیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔ نیب ریفرنسز کی سماعت میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو ان کے قافلے میں پروٹوکول کی کئی گاڑیاں نہیں تھیں، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ جیمر والی گاڑی بھی نہیں تھی۔