نئی دہلی (یواین پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں طوفان اور بادوباراں کے باعث مسجد کا مینار منہدم ہو گیا جس کے نتیجہ میں سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کی پولیس کے ترجمان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ واقعہ گولا گوتوالی علاقے کے بھوڑوار میں پیش آیا جہاں طوفانی آندھی سے مسجد کا مینار ایک مکان پر جاگرا جس کے ملبے تلے دب کر عظیم اللہ ، جنید، نازیہ ، اور علمہ موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پہنچیں اور زخمیوں کو لاشوں سمیت قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔