پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے پر سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کوخراج تحسین

Published on June 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

لاہور(یواین پی )سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے صدرملک محمدسلمان اوران کی میڈیا ٹیم کو وادی کیلاش کی مثبت اورتعمیر ی کوریج پرخراج تحسین پیش کیا ۔ترجمان پی ایف سی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے مرکزی صدرملک سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پی ایف سی کے حالیہ دورہ کیلاش سے جہاں سیاحت اور بین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ ملا ،وہیں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوا۔پاکستان ٹوورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی چوہدری عبدلغفور خان نے پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے صدر ملک سلمان کو آفیشل خط کے زریعے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف سی کی میڈیا ٹیم تعمیری سوچ کی حامل ہے اور ان کا جذبہ حب الوطنی قابل ستائش ہے۔انہوں نے فیڈریشن کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مثبت میڈیا کوریج سیاحت کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔پی ایف سے وفد کا یہ اقدام قابل ستائش ہے۔گزشتہ ہفتے پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے 60رکنی وفد نے ڈسٹرکٹ چترال میں واقع وادی کیلاش کا دورہ کیا ا س وفد میں کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگرشہروں سے اینکرپرسنز،کالم نویس اورایڈیٹرزشامل تھے ،پی ایف سی وفد نے وادی کیلاش کے اہم ایونٹ چلم جوشی فیسٹیول سمیت کیلاش کی حسین وادیوں کوالیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے ذریعے اجاگرکیا ،وادی کیلاش پر اب تک 40سے زائد کالمز اور خصوصی کلر ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلز پر پروگرامات کا انعقاد کیا گیا جبکہ معروف قومی و بین الاقوامی ویب سائٹس پر بلاگ شائع کیے گئے اور خصوصی ڈاکومنٹریز اپلوڈ کی گئیں۔پاکستان میں کسی بھی تفریحی مقام یا علاقائی تہوار کی سب سے بڑی میڈیا کوریج کے باعث ملکی و غیرملکی سطح پر سیاحت کو فروغ ملا اور سیاحوں نے وادی کیلاش جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme