لیڈز(یواین پی) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنا لیے ہیں۔ انگلینڈ کو پاکستان پر پہلی اننگزمیں 128رنزکی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ بارش خراب موسم کے باعث کھیل کے آغاز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔گذشتہ روز پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔ پہلے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے دو وکٹ کے نقصان پر 106رنز بنا لئے تھے۔ دوسرے روز جوروٹ 45 اور ڈوم بیس 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ میلان 28، جونی بیریسٹو 21 کرس ووکسنے 17 رنز بنائے جبکہ جوز بٹلر34 اور سام کوران 16 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے 2،2وکٹیں حاصل کیں اور شاداب خان، محمد عباس اور حسن علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔