عائشہ گلالئی کا قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

Published on June 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments


کراچی(یواین پی) عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، کہتی ہیں کہ عمران خان مقابلہ راولپنڈی سے کروں گی، کراچی سے بھی انتخابات میں حصہ لوں گی۔پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر اپنی جماعت پی ٹی آئی گلالئی بنانیوالی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے ملک بھر سے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔عائشہ گلالئی کہتی ہیں اپنے سابق پارٹی سربراہ عمران خان کا مقابلہ راولپنڈی سے کروں گی، لودھراں کے سرمایہ داروں سے بھی ٹکرانے کا اعلان کردیا، کہتی ہیں کہ کراچی اور سجاول سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گی۔عائشہ گلالئی نے عمران خان سے شادی کے معاملے پر اختلافات کے بعد پارٹی چھوڑدی تھی، انہوں نے اپنے بیانات میں پی ٹی آئی چیئرمین پر کڑی تنقید بھی کی تھی ساتھ ہی بے ہودہ موبائل پیغامات بھیجنے کا بھی الزام لگایا تھا۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین، پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہنے والی عائشہ گلالئی نے فروری 2018ء میں اپنی علیحدہ سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف گلالئی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن پاکستان نے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes