بلوچستان میں نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی پراتفاق رائے نہ ہوسکا،معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جانے کا امکان

Published on June 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 534)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی)کوئٹہ میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہو سکا،جس پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلے جانے کا امکان ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اورقائدحزب اختلاف عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان5ملاقاتیں ہوئیں جو بے نتیجہ ثابت ہوئیں، نگراں وزیراعلیٰ کیلئے حکومت کی جانب سے4اوراپوزیشن کی جانب سے3نام پیش کئے گئے، وزیراعلیٰ نے پرنس احمد، علائوالدین مری،کامران مرتضیٰ،حسین بخش بنگلزئی جبکہ اپوزیشن لیڈرکی جانب سے اشرف جہانگیر، اسلم بھوتانی،علی احمدکردکے نام پیش کئے گئے ،میرعبدالقدوس بزنجو،عبدالرحیم زیارتوال میں پانچویں ملاقات گزشتہ رات ہوئی تھی وہ بے نتیجہ رہی ،تاہم وزیراعلیٰ اوراپوزیشن لیڈرنے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ایک ایک نیانام تجویزکردیا،نگراں وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق کیلئے عبدالقدوس بزنجواورعبدالرحیم زیارتوال میں آج چھٹی ملاقات کا امکان ہے ،اگر نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر آج اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلاجائےگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog