ملتان (یواین پی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے این اے 158 شجاع آباد سے الیکشن لڑنے کااعلان کر دیا ہے ،پیپلزپارٹی کے سینئررہنما نے این اے 158 سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لئے ہیں ۔واضح رہے کہ 26 اپریل 2012 کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے توہین عدالت کیس میں یوسف رضا گیلانی کو 5 سال کیلئے نااہل قراردیا تھا ان کی نااہلی کی مدت 26 اپریل 2017 کو مکمل ہو گئی تھی اس پر جیالوں نے زبردست جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔سابق وزیراعظم اس مرتبہ ملتان کی بجائے این اے 158 شجاع آباد سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے اور کاغذات نامزدگی بھی حاصل کر لئے ہیں۔