کراچی : (یواین پی) پیپلز پارٹی کی ٹھٹھہ اور سجاول ضلع میں بڑی کامیابی، شیرازی فیملی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔شیرازی فیملی باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں کرے گی، اعجاز شاہ ، شاہ حسین شاہ ،شفقت حسین اور امیر حیدر شاہ شیرازی آج بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرازی خاندان نے پیپلز پارٹی سے چار نشستیں مانگ لی ہیں۔