لاہور(یواین پی)سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا پر پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی الزامات لگائے ہیں تو ریحام کو عدالت لے کر جاؤں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میری بیوی ہما ایک زبردست عورت تھی، ریحام سے شادی پر صرف ایک ملاقات ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ ریحام کی سطحی ذہنیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے ، ہما نے میرے بچوں کی بہترین پرورش کی۔واضح رہے کہ ریحام خان نے آنے والی کتاب میں سابق شوہر اعجاز رحمان اور وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ پر سنگین الزمات لگائے ہیں۔انھوں نے زلفی بخاری اورانیلہ خواجہ پر بھی تنقید کی ہے ۔