اسلام آباد(یواین پی)نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نگران وفاقی کابینہ آج عہدے کا حلف اٹھائےگی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میں 10 سے 12 وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر مملکت ممنون حسین کابینہ ارکان سے حلف لیں گے۔