جھنگ ، ریکارڈ روم محمکہ مال میں ریکارڈ غائب عوام ذلیل کوئی پوچھنے والا نہیں

Published on June 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

جھنگ (یواین پی / ماصل خان) افسران بالا کی لاپرواہی اور افسر شاہی نظام نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا اندھا قانون بے لگام گھوڑا ریکارڈ روم محمکہ مال میں ریکارڈ غائب عوام ذلیل کوئی پوچھنے والا نہیں ڈی سی جھنگ مدثر ریاض ملک سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی ماصل خان کی طرف سے اشٹام کے ریکارڈ کی بابت درخواست گزاری گئی جس پرریکارڈ انچارج کی جانب سے رپورٹ کی گئی کہ ریکارڈ دفتر میں موجود نہیں بلکہ ہم سے پہلے موجود کلرک شوکت علی شوکت کے پاس ہے جس کی انکوائری اے ڈی سی آرکے پاس چل رہی ہے جس پر اس انکوائری کی بابت جب اے ڈی سی آرسے متعدد بار موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دفتر میں نہ موجود پائے جس پر صحافی کی طرف سے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے طاقتور راشی اور حرام خور کلرک شوکت علی شوکت کے خلاف انکوائری مکمل کر کے ریکارڈ برآمد کروایا جائے یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ ریکارڈ روم کی حالت اس قدر بدتر ہوچکی ہے کہ بھوت بنگلے کی شکل اختیار کر چکا ہے ریکارڈ روم کی صفائی بھی کروائی جائے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes