لاہور(یواین پی)نگران وزیر اعلی پنجا ب کے لئے اسپیکرپنجا ب اسمبلی نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کئے گئے 4ناموں پر غور کرے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی جو 3دن میں نگران وزیراعلی کا اعلان کرے گی۔کمیٹی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پیش کئے گئے 4ناموں پر غور کرے گی،اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔