الیکشن کمیشن نے جسٹس (ر)دوست محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامقرر کردیا

Published on June 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن نے جسٹس (ر)دوست محمد خان کونگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مقرر کردیا۔ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے4 نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے جس پر آج چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا اور بھیجوائے گئے ناموں کے کوائف کو سامنے رکھ کر باہمی اتفاق رائے سے جسٹس (ر)دوست محمد خان کا نام فائنل کرلیا ہے۔الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ کا نام گورنر خیبرپختونخوا کو بھیجے گاجس کے بعد وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy