نگراں کابینہ میں شامل6 وزرا کے محکموں کا اعلان کر دیا گیا

Published on June 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نگراں وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے 6وزرا کے حلف اٹھانے کے بعد نگراں کابینہ میں شامل وزرا کے محکموں کا اعلان کر دیا گیا۔ کابینہ میں شمشاداختر،عبداللہ حسین ہارون،محمدیوسف شیخ ، مسزروشن خورشید،محمداعظم خان اورسیدعلی ظفر شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ حسین ہارون کووزارت خارجہ کاقلمدان سونپ دیا گیا جبکہ ان کے پاس نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کاقلمدان بھی ہوگا اس کے علاوہ وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار کا قلمدان بھی عبداللہ ہارون کے پاس ہی ہوگا۔ اعظم خان کوبین الصوبائی وزارت کاقلمدان سونپ دیا گیا جبکہ شمشاداخترکے پاس شماریات،منصوبہ بندی،کامرس اورٹیکسٹائل کا چارج ہوگا اور یوسف شیخ کووزارت تعلیم،نیشنل ہیلتھ سروسز اوروزارت مذہبی امورکاچارج دےدیاگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy