اسلام آباد (یواین پی )رمضان المبارک کے مہینے میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جس سے اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ،مری ،راولہ کوٹ،راولپنڈی اور گردو نواح میں تیز ہواﺅں کے ساتھ زور دار بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔ادھر خیبر پختونخواہ کے بھی بہت سے علاقوں میں ابر رحمت خوب گرج چمک کے ساتھ برسا ۔کوہاٹ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،ہنگو ،سوات مینگورہ ،مٹہ خوازہ خیلہ اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ادھر لاہور ،کراچی ،کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں رہنے والے لوگ بھی بارش کے لیے خوب دعائیں کر رہے ہیں ۔