اسلام آباد(یواین پی)نگران وزیراعظم ناصرالملک سے چینی سفیریاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعظم ناصر الملک کومنصب سنبھالنے پرمبارکباددی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی سفیریاؤجنگ نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کیساتھ عالمی معاملات پرکندھے سے کندھاملاکرکھڑاہے ۔ملاقات میں چینی سفیرنے وزیراعظم ناصر الملک کومنصب سنبھالنے پرمبارکباد بھی دی۔اس موقع پر وزیراعظم ناصرالملک نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا اورچینی ہم منصب کیلئے نیک خواہشات کاپیغام بھی پہنچایا۔