نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اجسٹس (ر) دوست خان نے عہدے کاحلف اٹھا لیا

Published on June 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

پشاور(یواین پی) جسٹس (ر) دوست خان نے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اسپیکر اسد قیصر، پرویز خٹک، امیر مقام سمیت سابق ایم پی ایز اور سینئر وکلانے گورنر ہاؤس میں منعقدہ حلف برادری تقریب میں شرکت کی۔نگران وزیراعلیٰ کے پی کے جسٹس (ر) دوست محمد کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ مختصر لیکن میرٹ پر منتخب کی جائے گی،آئین نے جو کام دیا اسے پورا کریں گے، شفاف الیکشن کے لیے سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے، وقت پر الیکشن شفاف اور صحیح طریقے سے کرانے کی کوشش کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہو گی محدود دور حکومت میں عوام کو زیادہ ریلیف دیں کیونکہ سابق حکومت نے بجٹ پیش نہیں کیا اس معاملے پر قانون کے مطابق عمل کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme