بوریوالا؛ شریفوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوچکا ہے؛غلام مصطفیٰ بھٹی

Published on June 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

قوم نے کرپٹ مافیا کی وجہ سے بہت سختیاں جھیل لی ہیں،عمران خان کی قیادت میں ملک ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھے گا
بوریوالا(ڈاکٹر وقاص خرم /یوا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امید وار پی پی 230کے غلام مصطفیٰ بھٹی نے کہا کہ شریفوں کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہوچکا ہے، آئندہ انتخابات میں اُن کی باقیات سے بھی چھٹکارہ مل جائے گا، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ثابت نہیں ہوئی ، قومی اداروں کی تباہی ، غیر ملکی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ،56جعلی کمپنیاں ،14بے گناہ شہریوں کو دن دیہاڑے قتل اور بوگس منصوبے رخصت ہونے والی حکومت کے “تحفے “تھے ، اب عوام ان سے ہر بوگس منصوبے اور کرپشن کا حساب لیں گی ، انہوں نے کہا کہ قوم نے کرپٹ مافیا کی وجہ سے بہت سختیاں جھیل لی ہیں،عمران خان کی قیادت میں ملک ایک روشن مستقبل کی جانب بڑھے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes