چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج

Published on June 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے لیگی رہنما نوراعوان کی اپیل پر چیمبر میں سماعت کی ، سپریم کورٹ نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات برقرار رکھے اور درخواست خارج کردی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ خیال رہے کہ نور اعوان نے نواز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ الزام پر درخواست دائر کی تھی ۔گزشتہ دنوں چیئرمین نیب نے 4 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کی بھارت منتقلی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور اسے منی لانڈرنگ قرار دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes