اسلام آباد(یواین پی )سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہےاور وہ آئندہ چند روز عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔یاد رہے کہ محمد میاں سومرو چیئرمین سینیٹ کے علاوہ نگرانِ وزیرِاعظم اور سابق صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد قائم مقام صدر کے عہدے پر بھی براجمان رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل ان کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو بھی پی ٹی آئی کو جوائن کر چکی ہیں۔