اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربرا ہ عمران خان 11جون کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب جائینگے۔ذرائع کے مطابق عمرا ن خان عمر ہ کی سعادت حاصل کرنے 11جون کو سعودی عرب جائینگے ، اس سلسلے میں وہ کچھ عرصہ سعودی عرب میں قیام کرینگے ، ذرائع نے امکان ظاہر کیاہے کہ ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی ان کے ہمراہ ہونگی ۔