فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی ملک بھرمیں سحری وافطاری کیساتھ ساتھ خصوصی اسلامی ایام مبارکہ کوخصوصی طور پر منانے کاسلسلہ جاری وساری ہے ،محافل ذکرونعت بسلسلہ یوم بدر،فتح مکہ ،یوم ولادت مبارکہ سردارجنت سیدنا امام حسن المجتبیٰؓ ،ام المومنین سیدہ خدیجتہ الکبریٰؓ اورام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ لاثانی سیکرٹریٹ پران ایام مبارکہ کوخصوصی طور پر منایاگیا۔ان محافل کی صدارت فرزنداکبرصاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی نے کی۔مرکزی مجلس شوریٰ کے مشترکہ اعلامیے کیمطابق مسلمانوں میںآج بھی ایمان کامل پیداہوجائے تو فرشتے آسمانوں سے تائید ونصرت کیلئے اترسکتے ہیں،بشرطیکہ ہم آپس میں اتحاد واتفاق کرلیں۔موجودہ دورمیں امت مسلمہ کی تباہی وبربادی کی بنیاد ی وجہ اعلیٰ اخلاق وکردارسے عاری ہوناہے ،بظاہر تو ہم نمازیں،روزے اورحج بھی کررہے ہیں لیکن ان سب کے باوجود جھوٹ،بہتان،رزق حرام اورمحبوبان خدااوررسولﷺ کی گستاخیاں اوربے ادبیاں بھی کررہے ہیں ۔ مسلمانوں کی اکثریت اسوہ رسولﷺ کواپنانے کی بجائے نفسانی اورشیطانی خواہشات کی پیروکارہوچکی ہے،ہم یہ سب کچھ دکھاوے کیلئے تو ضرور کررہے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں لیکن عملاًاسلام سے بہت دورہیں۔بدرکے میدان میں مسلمانوں کی قلیل تعداد نے کفارکی کثیر تعداد کوعبرت ناک شکست سے دوچارکردیا،اس کی بنیادی وجہ صحابہ کرامؓ کاخلوص دل سے اپنے آقا ﷺ سے عشق ومحبت اوروفاداری تھی،مرکزی مجلس شوریٰ نے یوم بدرکے تمام شہداء کوان کی لازوال قربانیوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔سردارجنت حضرت سیدناامام حسن المجتبیٰؓ کے جشن ولادت پاک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ فرمان رسول ﷺ ہے کہ ’’میرا بیٹا حسنؓ حقیقی سردارہے‘‘،آقا ﷺ کی نسل پاک میں بچہ بچہ نورکاہے ،آپﷺ خودعین نورہیں اورآپﷺ کاساراگھرانہ بھی نوری ہے۔ہم غلام ہیں وہ مالک ہیں ،ہم جنت کے طلبگارہیں وہ جنتیں تقسیم کرنیوالے ہیں،آج بھی کررہے ہیں اورتاقیامت کرتے رہیں گے ۔اان تمام خصوصی ایام مبارکہ پرمنعقدہونیوالی محافل ذکرونعت میں شرکائے محفل کیلئے لنگر شریف کے خصوصی انتظامات کئے گئے ،ملک وملت کی سلامتی اورخوشحالی کیلئے بالخصوص دورحاضرکی عظیم روحانی شخصیت صدیقی لاثانی سرکار کی مکمل صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔