پاک امریکاسیاسی وعسکری رابطے، سفارتی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

Published on June 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) پاک امریکاسیاسی وعسکری سطح پررابطوں میں سفارتی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ میں سیاسی و عسکری سطح کے روابط ہوئے ہیں جن میں سفارتی کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ کشیدگی میں کمی کیلئے دونوں اطراف سے پابندیاں مرحلہ وارکم کی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا پاکستانی سفارتکاروں پرعائد پابندیوں میں جلد نرمی کرے گا جس کے جواب میں پاکستان بھی امریکی سفارتکاروں پرپابندیوں میں نرمی کرے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题