آئندہ الیکشن بھی نون لیگ جیتےگی،مریم نوازکادعویٰ

Published on June 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

منڈی بہاءالدین (یواین پی)مسلم لیگ کی رہنما مریم نوازنےکہاہےکہ 25جولائی فیصلےکی گھڑی ہے،آئندہ الیکشن میں انشاءاللہ ن لیگ جیتےگی۔منڈی بہاءالدین میں مسلم لیگ ن کےجلسہ سے مریم نواز نےخطاب کرتےہوئے کہاکہ 2بارآئین توڑنےوالاکمردردکابہانہ بناکربھاگ گیا۔ پرویزمشرف نےمہنگائی اورلوڈشیڈنگ تحفےمیں دی۔ مریم نوازکاکہناتھاکہ پرویزمشرف نے12مئی کوکراچی میں قتل عام کرایا۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ جوقانون کوآنکھیں دکھاکرفرارہوگیااسکوبلایاجارہاہے۔نون لیگ کے دورحکومت کےبارے میں انھوں نےکہاکہ نوازشریف نےقوم سےجووعدہ کیاوہ پوراکیا ۔ نوازشریف نےدہشتگردی کےاندھیرے ختم کیے ۔2013سےپہلے22،22گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی،ن لیگ کی حکومت میں لوڈشیڈنگ کنڑول میں تھی۔انتخابات سے متعلق مریم نواز نےکارکنوں کو مخاطب کرتےہوئےکہاکہ آئین کو توڑنےوالاچاہئےیارکھوالا؟فیصلہ کرلو۔ انھوں نے کہاکہ اس شخص کوووٹ دوجس نےنوازشریف کونہیں چھوڑا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes