کراچی (یواین پی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہرمظاہرین نے جسٹس فیصل عرب کی گاڑی روک لی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت آج ہوگی،جسٹس فیصل عرب مقدمات کی سماعت کیلئے کراچی رجسٹری پہنچے تو وہاں پر مظاہرین نے اعلیٰ عدلیہ کے جج کی گاڑی روک لی جس پر جسٹس فیصل عرب کو پیدل چل کرعدلت آنا پڑا۔