اسلام آباد (یواین پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ میں اپنا جواب داخل کرادیا ہے جس میں انہوں نے انتخابی مہم کے دوران رقم لینے کے الزامات مسترد کردیئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں نواز شریف کی جانب سے 4صفحات پر مشتمل جواب نامہ داخل کرایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اسد درانی یا یونس حبیب سے 35یا 25لاکھ روپے انتخابی مہم کے دوران وصول نہیں کیے ۔جواب میں کہا گیا کہ نواز شریف نے 14اکتوبر 2015کو بھی ایف آئی اے میں اس حوالے سے بیان حلفی جمع کرایا تھا ۔