پشاور(یو این پی) علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ ایم این اے اور وزارتوں کے چکر کے لیے نہیں ہوں، میں ایک متحرک کارکن ہوں اور اس تحریک کا حصہ ہوں اور جب ہم تحریک کا حصہ ہوتے ہیں تو ہمیں اپنے لیڈر کے ساتھ چلنا پڑتا ہے مجھے اپنے لیڈر سے پوری اُمید ہے، ان پر مکمل اعتماد ہے۔علی محمد خان نے نجی ٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران کیلئے نہیں پاکستان کیلئے تحریک انصاف کا حصہ ہوں، جب تک پاکستان ٹھیک نہیں ہوتا، عمران خان کیساتھ ہوں اور تحریک انصاف کو سپورٹ کرونگا، میں بعض اوقات وہ بات بھی کردیتا تھا جو پارٹی کےخلاف ہوتی تھی لیکن پاکستان کیلئے اچھی ہوتی تھی۔