پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے ، تیز آندھی اوربارش سے بچوں سمیت3افراد جاں بحق ،43زخمی

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments

کوئٹہ ، لیہ ، ژوب ، ڈیرہ بگٹی (یواین پی)پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے ، تیزآندھی اور بارش سے دوبچوں سے سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 43افراد زخمی ہوگئے ۔بلوچستان کے اضلاع ژوب اور ڈیرہ بگٹی میں آسمانی بجلی گرنے سے دوبچوں سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ۔ پنجاب کے ضلع لیہ میں تیز آندھی اوربارش سے درخت ، سائن بورڈ اکھڑ نے اور کچے مکانوں کی چھتیں گرنے سے 14بچوں اور خواتین سمیت 38افراد زخمی ہوگئے ۔شدید زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog