حبیب آباد سوشل سوسائٹی مستحق افراد کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے دانش جوئیہ 

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

حبیب آباد (محمدعرفان) حبیب آباد سوشل سوسائٹی مستحق افراد کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے دانش جوئیہ 
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل حبیب آباد کے چند نوجوانوں نے غریب نادار افراد کے مدد کی ٹھانی جسکے لیے انہوں حبیب آباد سوشل سوسائٹی کا پلیٹ فارم بنایا اور ہر سال مختلف تہوار کے موقع پر مستحق افراد کی مدد کی جاتی ہے سٹوڈنٹس کے لیے کتابیں اور بیگ سمیت فیس کی صورت میں تعاون کیا جاتا ہے یہ سارا کام یہ دوست اپنی جیب خرچ سے سرانجام دے رہے ہیں اس دفعہ ماہ رمضان کے لیے 50مستحق گھرانوں کو راشن بیگ تقسیم کئے گے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانش جوئیہ کا کہنا تھا کہ یہ کا م ہم چند دوستوں نے شروع کیا تھا انشاء اللہ بہت جلد مزید دوست اس میں شامل ہونگے اور یہ کام ہم اپنی مدد آپ کے تحت اپنی جیب خرچ کر رہے ہیں اس موقع پر تنظیم کے ممبران سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog