لاہور (یواین پی) پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام کا اعلان کردیا۔الیکشن سے پہلے اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام اختیار کرلیا ۔ خیال رہے کہ پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ معروف قانون دان ملک منصف اعوان ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی کا نام بھی اس سے ملتا جلتا ہے لیکن یہ دونوں الگ الگ جماعتیں ہیں۔ افتخار چوہدری کی جماعت کا نام پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ہے۔