صدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی مستحقین میں عید گفٹس کی تقسیم کل ہوگی

Published on June 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی اس سال بھی مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ غلام رسول نگر پیپلزکالونی نمبر 2میں مستحقین کیلئے پروقارتقریب برائے عید گفٹس کی تقسیم کااہتمام کیا گیا ہے ،صاحبزادگان سمیت مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین مستحقین میں عید گفٹس اپنے دست مبارک سے تقسیم کریں گے ۔یہ بابرکت تقریب 11مئی بروز سوموارسہ پہر 3بجے سے شروع ہوکرشام 6بجے تک جاری رہیگی۔مرکزی مجلس شوریٰ کیمطابق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تمام علاقائی تنظیمیں ملکی وبین الاقوامی سطح پر اپنے اپنے علاقوں میں عید گفٹس تقسیم کرنے کی بابرکت تقریبات کااہتمام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog